کم سن نارویجن بچے کی ذاتی فرم

کم سن نارویجن بچے کی ذاتی فرم

ناروے کے صوبے ستوانگر(Stvanger) میں پرائمری اسکول کے طالبعلم بچے نے اپنی ذاتی فرم کھول لی۔پرائمری اسکول کا طالبعلم اوئی وند(oye vind) اسکول سے گھر آکر لوگوں کے موبائیل فون کی مرمت کا کام کرتا ہے۔اس نے فون ٹھیک کرنے کی ورکشاپ اپنے گھر کے ہی ایک کمرے میں بنا رکھی ہے۔اسکے تسلی بخش کام کی وجہ سے اسکے گھر کے دروازے پر پر گاہکوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ ایک ٹی وی انٹر ویومیں اس نے بتایا کہ میری ماں کو ذیادہ تنخواہ نہیں ملتی اسلیے میں نے اپنی ذاتی فرم کھول لی ہے۔اب میرا کام خوب چل نکلا ہے اسلیے مجھے اپنی مدد کے لیے ایک اسسٹنٹ بھی رکھنا پڑا۔ جو کہ اس جیسا ہی ایک اور بارہ سالہ بچہ ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ اپنے فون کی مرمت کے لیے پہلے مجھ سے میل یا فون کے ذریعے ٹائم لیں یہ یاد رکھیں کہ میل مختصر ہو میرے پاس ٹائم کم اور کام ذیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں