ہم سب کا پاکستان حب الوطن پاکستانیوں کی تنظیم

نمائندہء خصوصی
ہم سب کا پاکستان ایک نان پرافٹ فری لانس تنظیم ہے جس کے کو آرڈینیٹر ملک سلظان حمزہ اعوان ہیں۔اسکا قیام دو ہزار سترہ میں لایا گیا۔اسکے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں
پاکستانی ایمبیسی کے پلیٹ فارم پر تمام پاکستانیوں کو اکٹھا کرنا
پاکستانی خواتین اور نوجوان نسل کو آگے لانا
پاکستانی نوجوانوں کو سرگرم کرنا،پاکستانی ثقافت سے متعارف کرنا اوریوم پاکستان کے پروگرام میں بچوں اور خواتین کو شامل کرنا۔

عابدہ سحر جو اس تنظیم کی سرگرم رکن ہیں نے ایک گفتگو میں بتایا کہ یہ تنطیم سن دو ہزارسترہ سے ناروے میں پاکستانی سفارت خا نے کے ساتھ مل کر یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کر رہی ہے۔یہاں مختلف فلاحی تنظیمیں اپنے اپنے طریقے سے کام کر رہی تھیں لیکن پاکستانی کمیونٹی کی یوتھ ان سرگرمیوں میں آگے نہیں بڑھ پا رہی تھی جس کی وجہ سے اس تنظیم کے قیام کی ضرورت محسوس ہوئی۔اب یہ تنظیم پچھلے کئی برسوں سے پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل پروگرام کر واتی ہے۔
۔تنظیم کی بہت کوشش ہے کہ نو جوان طبقہ اور ہر مرتبہ نئے بچے یوم پاکستان کے پروگرام اور ریلی میں حصہ لیں۔اس سال بھی اسی طرح حسب روائیت تنظیم کے کو آرڈینیٹر اور اراکین سفارت خانے کے ساتھ مل کر یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں۔اس تقریب کے سرگرم آرگنائزر ناروے میں متعئین پاکستانی سفیر جناب بابر امین انکی مسز اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن محترمہ سارہ ملک ہیں۔یہ پوری ٹیم مل کر اپنی نگرانی میں یوم پاکستان کی ثقافتی روایات کو لے کر چل رہے ہیں۔
ہم سب کا پاکستان کے کو آرڈینیٹر اور عابدہ سحر یوم پاکستان کی تقریبات میں پاکستانیوں کو شامل کرنے کے لیے مختلف مساجد اور اردو اسکولوں میں جاتے ہیں۔ خواتین سے اور انکی تنظیموں سے رابط کرتے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے میں اردو اسکول کے بچے سن دو ہزار سترہتقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس اسکول کی ٹیچر عظمیٰ ڈھلون ہیں اس مرتبہ بھی پاکستانی سفارتخانہ اس تنظیم ہم سب کا پاکستان کے ساتھ مل کر یوم پاکستان کی ثقافتی رنگوں سے مزیّن تقریب منعقد کر رہا ہے۔اس تقریب میں کھانوں کے اسٹالز، مہندی کے اسٹالز اور ٹیبلوز پیش کیئے جائیں گے۔
کھانوں کے اسٹالز انٹر کلچرل وومن گروپ لگائے گا جبکہ ثمینہ تھاگے اور عظمت بھی اس موقع پر اسٹالز لگائیں گی۔ثمینہ تھاگے ایک ایسی خاتون کے لیے اسٹال لگا رہی ہیں جنہوں نے کٹیرنگ سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ وہ انکے کام کو آگے بڑہانے میں انکی مدد کر سکیں۔

یوم پاکستان کی تقریب کا سب سے خوبصورت حصہ وہ پروگرام ہے جس میں پاکستانی بچے ملیّ نغمے اور ٹیبلو پیش کریں گے۔اس مرتبہ بیورنڈال ہیلگ اسکول کے بچے ٹیبلوز پیش کریں گے۔اس اسکول نے پچھلے برس بھی یوم پاکستان کے موقع پر ٹیبلو اور ملیّ نغمہ پیش کیے تھے۔
یہ پروگرام بیورنڈال اسکول کی استذہ انیلا ریاض، شاہدہ بی بی اور فاخرہ رحمان کی کوششوں سے تیار کیا جا رہا ہے۔
ہم سب کا پاکستان یوم پاکستان کے موقع پر پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں کے علاقائی لباس بھی مہیاء کرتے رہے ہیں۔جبکہ ادارہء منہاج القرآن کی بچیاں نعت پیش کریں گی اردو کی تقریر علیزہ ملک کریں گی اور اردو اسکول استرمن سے بھی تین بچے پروگرام میں حصہ لیں گے۔
اس کے علاوہ شیسمو کے اردو اسکول کی سربراہ جو کہ گرن لاند اسکول میں تدریس سے بھی وابستہ ہیں ہر سال ایمبیسی کے پروگراموں میں پیش پیش رہی ہیں لیکن اس برس وہ حصہ نہیں لے رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں