پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماراجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی بقا کی ضامن ہے لیکن اسے بھی آئین کا ا حترام کرنا ہوگا۔پی ایم ایل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں میڈیا سے راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے امریکا میں پاکستانی سفیرنے غلطیوں کا اعتراف کیا ہے لیکن انہوں نے ہی بغیر تحقیق کے امریکیوں کو ویزے جاری کیے۔۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بیرونی نہیں بلکہ اندرونی خلفشار سے خطرہ ہے ۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے چار سابق وزراء ڈاکٹر نجیب نقی احمد رضا قادری،چوہدری اسماعیل اور جاوید اختراور تہمینہ خان نے مسلم کانفرنس چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں