وولر بیراج تنازع پر پاک بھارت مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ پاکستان نے بھارتی وولر بیراج کا موجودہ ڈیزائن مسترد کر دیا ہے۔اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری پانی وبجلی جاوید اقبال اور بھارتی سیکرٹری واٹر ریسورس وجے سنگھ نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی ۔ مذاکرات کے دوران پاکستان کا مؤقف تھا کہ بھارت وولر بیراج کی تعمیر کے ذریعےکئی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت اس کیلئے دیگر ذرائع استعمال کرے۔سندھ طاس معاہدے کے تحت وولر بیراج کی تعمیر قابل قبول نہیں۔ بھارتی وفد کا اصرار تھا کہ سندھ طاس معاہدے میں وولر بیراج جیسے منصوبے کی اجازت موجود ہےتاہم اگر پاکستان چاہے تو بیراج کے ڈیزائن میں تبدیلی کو تیار ہیں۔ مذاکرات کا کوئی نتجہ تو نہیں نکل سکا تاہم مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں