برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کا ذمہ دار پرویز مشرف کو قرار دے دیا۔

برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن دوہزار پانچ سے پاکستان میں رہ رہا تھا جو سابق صدر پرویز مشرف کا دور حکومت تھا ۔ واجد شمس الحسن کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا پرویز مشرف کو علم تھا اور اگر نہیں بھی پتا تھا تو یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستانیوں کو آگاہ کریں کہ اسامہ بن لادن ان کے دور حکومت میں پاکستان میں کیسے گھسا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں