شارٹ فال میں واضح کمی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ نے شہریوں سے رات کی نیند اور دن کا چین چھین لیا ہے۔کراچی میں کے ای ایس سی ملازمین کی ہڑتال کے باعث فنی خرابیاں دور نہ ہوسکیں،کئی علاقے چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی سے محروم ہیں ۔

کراچی میں کے ای ایس سی کے ملازمین کے احتجاج کا آج پندرہواں دن ہے جسکے باعث شہر میں بجلی کانظام بری طرح متاثرہے۔ کے ای ایس سی کے بعض شکایتی مراکز کے ٹیلی فون کٹ چکے ہیں،،، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، گارڈن، سولجربازار، گلستان جوہر۔ اولڈ سٹی ایریا اور سرجانی ٹاؤن کے مکین چوبیس گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں ۔لاہور میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہےجبکہ ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا دورانیہ چودہ سے سولہ گھنٹے تک ہے ۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں برقی قلت کے باعث چھےسے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے صارفین کو مشکلات کاسامناہے ۔ پشاور اور خیبر پختون خوا کے دیگر شہروں میں دس سے چودہ جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں