ہوامیں اڑنے والی گاڑیوں اورڈیلیوری ڈرونز کے لیے دنیا کے پہلے ائیر پورٹ کے لیے شہر کا انتخاب کر لیا گیا

 ہوامیں اڑنے والی گاڑیوں اورڈیلیوری ڈرونز کے لیے دنیا کے پہلے ائیر پورٹ کے لیے شہر کا انتخاب کر لیا گیا ہوائی گاڑیاں ، ہوائی ٹیکسیاں اور ڈیلیوری ڈرون جلد ہی ہمارے آسمانوں پر آرہے ہیںکیو نکہ برطانیہ میں دنیا کا پہلا پاپ اپ ائیر پورٹ ہوائی کاروں اور ڈیلیوری ڈرون کے لیے برطانیہ کے شہر کا انتخاب کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی فرم اربن ایئر پورٹ اور کورین کار ساز کمپنی ہنڈائی نے آج مغربی مڈلینڈز کوونٹری شہر کے وسط میں واقع ان گاڑیوں کے لئے دنیا کے پہلے پاپ اپ موبائل ہوائی اڈے کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے جو رواں سال نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔سڑکوں پر بھیڑ اور آلودگی کو کم کرنے کے حکومتی تعاون یافتہ منصوبوں کے تحت دنیا کا پہلا شہری ہوائی اڈہ جس میں خصوصی طور پر ہوائی گاڑیوں اور ڈرونز کے لئے تیار کیا جائے گا۔اس پاپ اپ ہوائی اڈہ پروجیکٹ کو 1.2 ملین پاونڈ کی سرکاری گرانٹ حاصل ہوگی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں