کشمیر کمیٹی سویڈن کی رکنیت سازی

سٹاک ہوم (عارف کسانہنمائدہ خصوصی) کشمیر کمیٹی سویڈن کی رکنیت سازی کی مہم شروع کردی گئی۔ کمیٹی کے صدر برکت حسین نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ رکنیت سازی کی یہ مہم چار ہفتے جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں کشمیر کمیٹی سویڈن کی ویب سائیٹ www.jammukashmir.se پر رکنیت سازی کے لیے آن لائن فارم دے دیا گیا ہے ہر کوئی چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک کے ساتھ ہو مگر کشمیری عوام کے حق خود آرادیت کا حامی ہو وہ کمیٹی کا رکن بن سکتا ہے۔ کمیٹی سویڈن میں مقیم تمام کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے جو مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کمیٹی کا تعلق پاکستان یا آزادکشمیر کی کسی بھی سیاسی ، مذہبی یا جماعت سے کوئی تنظیمی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ کسی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کے ساتھ یہ منسلک ہے۔ رکنیت سازی مکمل ہونے کے بعد کشمیر کمیٹی سویڈن کے سالانہ انتخابات منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں