کر دستان کے شہری کا دو سو چوراسی ملین کرونے کا فراڈ

ہامر شہر کے محکمہء بیروزگاری سے ایک کرد شخص نے بیروزگاری الائونس کی مد میں دو سو چوراسی ہزار کرائون کا فراڈ کیا ہے ۔اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب یہ پتہ چلا کہ اس کی رجسٹریشن کردستان میں ہوئی ہے۔عدالت کی طرف سے اسے پنتالیس دن کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ رقم اس نے اگست دو ہزار گیارہ سے دو ہزار بارہ تک وصول کی۔محکمہء بے روزگاری کے مطابق مجرم نے بیروزگاری کی مد میں دو سو چوراسی ہزار کی رقم وصول کی۔وہ ہر چودہ دن کے بعد اپنی حاضری کا کارڈ پر کرتا تھا۔
پھر محکمہ کو اس آدمی پر شک ہوا ۔تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ اس شخص کا آئی پی کارڈ کردستان کا ہے۔ جہاں اس شخص کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔آئی پی کارڈ کمپیوٹر کا ایک ایسا آلہ ہے جو کہ میل بھیجنے والے کے اس علاقے کی جانب اشارہ کرتا ہے جہاں سے وہ میل بھیجتا ہے۔یہ ایک کمپیوٹر کا ذاتی سائن ہے جو یہ بتاتا ہے کہ میل کہاں سے بھیجی گئی ہے۔اس شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔اس کیس کی کاروائی منگل کے روز ہامر دسٹرکٹ کورٹ میں کی جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں