پناہ گزینوں کے نئے معاہدے کی وجہ سے ناروے میں انکے اضافے کا امکان

نارویجن محکمہء امیگریشن کے چیف فرودے فور فانگ کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے مطابق یورپ میں کم لیکن ناروے میں ذیادہ پناہ گزین آنے کا امکان ہے۔انہوں نے نارویجن اخبار داگس آویسن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور یورپ کے درمیان معاہدے کی وجہ سے کئی تنازعات سامنے آ رہے ہیں۔تا ہم پناہ گزینوں کی تعداد اور ان کی آمد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔لیکن ناروے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کے لیے تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں کافی بے یقینی ہے۔اسکا نتیجہ جمعہ کو آئے گا۔یورپ ترکی سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے سرحد کو کنٹرول کر رہا ہے۔اگر ایسا ہوا تو شینگن کا بارڈر پھر سے کھولنا پڑے گا۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں