ناروے میں مونچھیں اگائومہم

ماہ نومبر کو مونچھیں اگانے کیلے بہترین مہینہ سمجھا جاتا ہے۔مردانہ اعضاء پرو ٹیسٹنٹ گلینڈ کے کینسر سے بچائو کی آرگنائیزیشن مو ومبر نے ا س بیماری کے تدارک کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے مونچھیں اگائو مہم شروع کی گئی ہے۔ہر سال پانچ ہزار نارویجن مرد اس بیماری ک شکار ہو جاتے ہیں۔
مونچھیں اگانے کا مقصد اس بیماری کے تدارک کی مہم میںحصہ لینے کے لیے لوگوں کی توجہ حاصل کرنا ہے۔
اس مقصد کے لیے ایک تنظیم موومبر قائم کی گئی ہے جو جو مونچھیںاگانے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے مردوں کی رہنمائی کرتی ہے۔
آگنائیزیشن کی جنرل سیکرٹری آنے لیسے کا کہنا ہے کہ نارویجن مرد مونچھیں اگانا پسند کرتے ہیں اس سے ان کی مردانہ وجاہت میں اضافہ ہو تا ہے۔لیکن ناروے ہر معاملے میں بہترین ملک ہے اس لیے اسے اس معاملے میں بھی بہترین ثابت کرنے کے لیے مردوں کومونچھیں اگائو تنظیم کا ممبر بننا چاہیے۔یہ بات آسٹریلیا سے Justin Coghlan جسٹین کوغلان نے کہی جو کہ اس تنظیم کے بانیوں میں سے ہے۔
اس تنظیم کا مقصد مردانہ اعضاء کی بیماری کے بارے میں ذیادہ سے ذیادہ معلومات حاصل کرنا اسکی فوری اور بر وقت تشخیص کے ساتھ مناسب علاج کی سہولتیں مہیاء کرنا ہے۔ یہ بات تنظیم کی جنرل سیکرٹری آنے لیسے Anne Lise Ryelنے نارویجن نیوز بیوروسے بات چیت کے دوران بتائی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں