ناروے میں اساتذہ کی کمی

ناروے میں ایک محطاط اندازے کے مطابق سن دو ہزار بیس تک اساتذہ کی شدید کمی ہو جائے گی۔سن دو ہزار بیس تک نارویجن شعبہء اعداد و شمار کے مطابق تئیس ہزاراساتذہ کی کمی متوقع ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ پیشہ نو جوان طلباء میں بہت کم مقبول ہے۔آج کے دور میں نو جوان اساتذہ کی زبو حالی کی وجہ سے اس پیشے کو نا پسند کرتے ہیں۔اس وجہ سے اس پیشے میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے۔
شماریاتی شعبہ ایس ایس بی کے ریسرچ ڈائریکٹر نیلس مارٹن کے مطابق درس و تدریس کے پیشے کو مزید پر کشش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ذیادہ سے زیادہ اس پیشے کا انتخاب کریں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں