ناروے۔ڈاکٹر ہارون رشید آف شکریلہ کے والد گرامی عبدالرشید کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

ناروے۔ڈاکٹر ہارون رشید آف شکریلہ کے والد گرامی عبدالرشید کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت
اوسلو(عقیل قادر)ناروے کی ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر ہارون رشید آف شکریلہ کے والد گرامی گذشتہ دنوں علالت کے باعث رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ اوسلو کی مرکزی جامع مسجد اہلسنت میں ادا کی گئی جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور ڈاکٹر ہارون رشید اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور انکی مغفرت و دراجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ناروے میں پاکستان کے سفیر چوہدری عبدالحمید وڑائچ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی او ر سوگواران سے دلی افسوس اور غم کا اظہار کیا۔ عبدالرشید مرحوم کی تعزیت کے لیے سوگواران سے 98051515 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔سوگواران میں ڈاکٹر عبدالرشید، چوہدری وجاہت تصدق، حاجی تصدق حسین اور ڈاکٹر عابد حسین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں