ناروے۔اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کا اقبال اختر خان سے اظہار تعزیت

اوسلو(عقیل قادر)اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر اقبال اختر خان کی ہمشیرہ گذشتہ دنوں لندن میں طویل علالت کے باعث رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی انتظامیہ و مشاورتی بورڈکے تمام ممبران جن میں صدر مرزا انور بیگ، نائب صدر محمد گلفراز، جنرل سیکریڑی عقیل قادر، جوائنٹ سیکریڑی خالد اسحاق، انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور ، فنانس سیکریڑی عبدالحمید ،انتظامیہ کے خصوصی رکن چوہدری مظہر حسین اور مشاورتی بورڈ سے ریاض احمد، مرزا ذوالفقار، علی اصغر شاہد، راجہ عاشق حسین، سید فوادعلی شاہ اور راجہ فیاض نے اقبال اختر خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیااور انہوں نے مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی اور پسمندگان کے لیے صبر کی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں