نارویجن پر دہشت گردی کا الزام عائد

پینتیس سالہ آندرس کیمرون اور دالے پر دہشت گرد تنظیم القائدہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزم عائد کیا گیا ہے۔تاہم دالے اس وقت لا پتہ ہے اس کی انٹر پول اور شینگن کے ذریعے تلاش جاری ہے۔طویل تحقیق کے بعد نارویجن تحقیقی پولیس نے ان دو افراد کو دہشت گردی میں ملوث ہونے اور القائدہ تنظیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام لگایا ہے۔پینتیس سالہ دالے ایک عرصہ سے امریکن جاسوسی سروس کے راڈار پر تھا ۔جبکہ پچھلے ہفتے یہ معلوم ہوا کہ اسے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
امریکن انٹیلیجنس نے اسے خاص بین ا لاا قوامی جاسوس قرار دیا ہے۔امریکن فارن منسٹر جان کیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ نارویجن افراد یا تو دہشت گردی یں ملوث ہیں یا مستقبل میںملوث ہو سکتے ہیں۔ انکی سرگرمیاں امریکہ کے شہریوں اور مالیاتی اداروں کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
دو ہزار بارہ میں ایک خبر رساں ایجنسی اے پی کی اطلا ع کے مطابق نارویجن دالے نے القائدہ تنظیم کے زیر نگرانی یمن میں دہشت گردی کی ٹریننگ لی تھی۔اس نے یہ تنظیم دو ہزار آٹھ میں جوائن کی اور اب جبکہ اسکی تربیت مکمل ہو چکی ہے وہ کسی مغربی ملک میں دہشت گردی کا منتظر ہو گا۔اس سلسلے میں امریکن خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین طرح کی قیاس آرائیاں ہیں ۔ایک تو یہ کہ شائید وہ ہلاک ہو چکا ہے دوسرے یہ کہ اس نے خود کو حکام کی نظروں سے چھپا رکھا ہے جبکہ تیسری معلومات امریکنوں نے ا بھی تک نارویجن ٹیم کے ساتھ شیئر نہیں کی
NTB/VG/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں