نارویجن جرمن نثراد er Dele Ayaan

نارویجن جرمن نثراد er Dele Ayaan کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گرمیوں کی چھٹیاں ناروے میں گزارے گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ترکی اوردوسرے مقامات کی جانب بھی سفر کریں گے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت ہی خوشگوار بات ہے کہ ترکی اس وقت سیاحتی مقام کے طور پر سب سے ٹاپ لسٹ پر ہے انھوں نے کہا کے اس کی وجہ یہ ہے کہ نارویجنز کے وہاں پر کئی سمر ہٹ (summer huts)ہیں جن میں وہ سال کے کسی بھی حصے میں جا سکتے ہیں اس کے علاوہ وہاں پر بہت اچھی پیش کش ہیں ۔ وہاں کے ساحلوں پر کئی پارٹیز ہاؤس ہیں جہاں پر لوگ اچھا وقت گزار سکتے ہیں اور ترکی کی جانب سفر کرنا پسند کرتے ہیں اور یہ بات بھی کسی حد تک صحیح ہے کہ کئی لوگ گرمیوں کی چھٹیوں کو آرام کے لیے یا اپنے رشتے داروں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلو میں رہنے والی بہت ساری پاکستانی فیملی گرمیوں کی چھٹیوں میں پاکستان چلی جاتی ہیں ۔ ایشائی ممالک کے بیشتر لوگ گرمیوں کی چھٹیاں اپنے ممالک میں گزارنا پسند کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ترکی بہت مشہور ہے اور آج کل رواج یہ ہے کہ ناروے میں بسنے والے لوگوں کے رشتے دار دوسرے یورپین ممالک میں رہائش پزیر ہیں تو نارویجنز اکثر رشتے داروں سے مل کر اپنا وقت گزارتے ہیں اور اس طرح وہ اپنی چھٹیوں کا بہترین استعمال کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں