شیشے کا پل

وسیم ساحل
چین میں پہاڑ کی بلندیوں پر شیشے سے بنا دنیا کا سب سے طویل پل عوام کیلئے کھول دیا گیا ،چین کے شہر چونگ پنگ میں اونچے پہاڑوں پر دنیا کا سب سے لمبا شیشے کا پل تعمیر کرکے لوگوں کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا ہے ،گھوڑے کی نال کی بناوٹ والا یہ پل پہاڑ کی چوٹی پر کنارے سے ہٹ کر قائم کیا گیا ہے جو چھبیس اعشاریہ اڑسٹھ میٹر طویل ہے ،ایک ہزار میٹر کی اونچائی پر بنے اس پل پر قدموں تلے موٹا شیشا ہے جس پر چلتے ہوئے نیچے کا نظارہ صاف دیکھا جاسکتا ہے،،کمزور دل والے افراد کو ڈر بھی لگتا ہے،پل پر بیک وقت دو سو افراد چہل قدمی کرکے اس ایڈونچر سے لطف اٹھاسکتے ہیں تاہم اس نظارے کا لطف اٹھانے کیلئے دس ڈالر کا ٹکٹ خریدنا پڑیگا
اپنا تبصرہ لکھیں