بحری جہاز پر ڈنمارک کی سیر

 شبانہ خالد
میں جمعہ کی شام اپنے بیٹے اور کزن کے ساتھ بحری جہاز پر ڈنمارک کی سیر پر گئی۔ بحری جہاز کا یہ سفر بہت پر لطف تھا۔ہمیں نویں منزل پر رہائش کا کمرہ ملا جبکہ بحری جہاز پر کل گیارہ منزلیں تھیں۔ یہ سفر دو راتوں اور ایک دن پر مشتمل تھا۔ پانچ گھنٹے کے لیے تمام مسافر ڈنمارک کے کیپیٹل کوپن ہیگن میں شاپنگ کے لیے بھی اترے۔اس ساحلی شہر میں شاپنگ کا بھی خوب مزہ آیا۔ میرا بیٹا سفیان بحری جہاز کے عرشے سے پانی کی لہروں کو دیکھ کر تھوڑا سا ڈرا لیکن تھوڑی دیر بعد اسکا خوف دور ہو گیا۔
اگر آپ کو موقع ملے تو آپ بھی یہ سفر ضرور کریں۔بحری جہاز سمندر کے پانیوں پہ بہت سکون اور سلوک سے ساتھ چلتا رہا۔
صبح میں بحری جہاز سے اتر کر اپنی ملازمت پر چلی گئ جہاں میں ایک پراجیکٹ پر بطور ڈیزائنر کام کرتی ہوں۔بہت پر لطف ملازمت ہے یہ انٹر کلچرل وومن گروپ کا پراجیکٹ ہے۔پچھلے ہفتے اس تنظیم کی دسویں سالگرہ منائی گئی تھی۔ جبکہ میرا بیٹا اپنی آنٹی اور کزن کے ساتھ گھر چلا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں