شمالی ناروے میں ستمبر کی برفباری

آج سوموار کے روز پولیس اور محکمہ صحت نے شمالی ناروے کے علاقوں میں برفباری سے پیدا ہونے والی غیر متوقع صورتحال کے بارے میں لگوں کو متنبع کیا ہے اور بلندی پر واقع علاقوں کو خصوصی احتیاط کی وارننگ دی ہے۔ ان علاقوں میں فن مارک تھرومسو کائونٹیز شامل ہیں جو کہ برفباری سے متاثر ہوئے ہیں۔مقامی لوگ تھرومسو کے علاقے میں برف میں لپٹی صبح کو بیدار ہوئے۔موسمی پیشن گوئی کرنے والے محکمہء موسمیات کے اہلکار Trond Lien تھرنڈ لائن کا کہنا ہے کہ ماہ ستمبر کی برفباری اسی دن پگھل جائے گی تاہم یہ ایک خوبصورت منظر ہے۔پولیس نے روسدال،اپ لینڈ اور ہیڈ مارک کے لوگوںں کو وارننگ دی ہے کہ برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہے ۔یہ علاقے سا ت سو اور آٹھ سو کی بلندی پر واقع ہیں۔پھسلن کی وجہ سے یہاں ڈرائیونگ مشکل ہو سکتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں