سویڈن میں محقق متین کمال کا انتقال

سٹاک ہوم (عارف کسانہ) سویڈن میں ایک طویل عرصہ سے مقیم اورتعلیم و تحقیق کے شعبہ سے وابستہ متین کمال کو منگل کے روز سندس وال میں سپردخاک کردیا گیا۔ وہ کچھ دن قبل اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے چونکہ سویڈن میں ان کے لواحقین میں سے کوئی بھی موجود نہیں ہے اس لیے سندس وال کی پاکستانی کمیونیٹی نے ان کی تجہیز و تکفین کا انتظام کیا اور جمعہ کے روز سندس وال کی مرکزی مسجد میں اُن کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی۔ مرحوم سٹاک ہوم میں بھی مقیم رہے ہیں اور تعلیم و تحقیق کے میدان میں آخری سانس تک مصروف رہے۔ وہ ملنسار اور درد دل رکھنے والے انسان تھے اور سویڈش حلقوں میںبھی مقبول تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں