خراب نیند دماغ سکیڑنے کا باعث

ناروے اور آکسفورڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے نیند کے بارے میں ایک تحقیقی رپورٹ تیار کی ہے۔اس سسلسلے میں انہوں نے لوگوں سے سوالات کیے کہ وہ کیسے اور کتنی دیر سوتے ہیں؟تحقیق میں ایک سو سنتالیس لوگوں نے حصہ لیا۔ان لوگوں کے دماغ کی اسکین بھی کیا گیا۔
محققین نے یہ بات دریافت کی کہ جو لوگ صحیح طرح سے نہیں سو پاتے انکا دماغ ان لوگوں کی نسبت سکڑ جاتا ہے جو بھرپور نیند لیتے ہیں۔ایسا ساٹھ سال یا اس سے ذیادہ عمر کے افراد کے ساتھ ہوتا ہے۔دماغ میں کئی حصے ہیں جن پر کم نیند کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔دماغ کے یہ حصے یادادشت کے لیے،مسائل کا حل سمجھنے کے لیے اور ارتکاز توجہ میں استعمال ہوتے ہیں۔
تاہم ابھی تک ی ثابت نہیں ہو سکا کہ اصل وجہ خراب نیند ہے یا دماغی کمزوری!!آیا یہ کم دماغ کی وجہ ہے کہ لوگ کم سوتے ہیں۔یہ بات محقق آندرس مارٹن Anders Martin نے نیٹ اخبار سے گفتگو کے دوران بتائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں