بشلت اوسلو کے علاقہ میں دو اپارٹمنٹ آ تشزدگی کی لپیٹ میں

آج جمعرات کی صبح بشلت کی تھیراسیاسٹریٹ میں سن اٹھارہ سو نوے کی ایک بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی فائر ریگیڈ ابھی تک آگ بجھانے میں مصروف ہے تاہم ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آتشزدگی سے کتنے اپارٹمنٹ کو نقصان پہنچا ہے۔
ہم اس وقت آگ بجھا رہے ہیں۔پوری عمارت آگ اور دھوئیں سے پر ہے مگر ہم یہ نہیں جانتے کہ بلڈنگ کے اندر کتنے لوگ موجود تھے۔یہ بات موقع پر موجود ریسکیو اور فائر بریگیڈ محکمے کے Morten Haglund in گارڈ کمانڈر مارٹن ہاگلنڈ نے بتائی جو کہ موقع پر موجود تھے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق تھراسے اسٹریٹ میں واقع تیسری اور چوتھی منزل کے اپارٹمنٹ پوری طرح سے آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔تویٹرپر اوسلو پولیس نے اپنا بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق لوگوں نے اپنے گھروں سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں