امریکا نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد بھارت چھوڑنے کی ہدایت کردی

امریکا نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد بھارت چھوڑنے کی ہدایت کردی

امریکا نے کورونا وائرس کی حالیہ صورت حال پر اپنے شہریوں کو جلد از جلد بھارت چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

جیو نیوز کے مطابق

امریکہ نے لیول 4 ٹریول ہیلتھ نوٹس جاری کیا ہے جس میں امریکی شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے منع بھی کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ہیلتھ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کیسز اور اموات کے یومیہ ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر ٹوٹ رہے ہیں اور ٹیسٹنگ کی سہولیات بھی محدود ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں طبی سامان کی فراہمی کے حوالے سے اسپتالوں میں خوفناک صورتحال ہے، اس کے علاوہ اسپتالوں میں نئے مریضوں کے لیے کوئی بستر نہیں بچا ہے۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو بھارت جلد از جلد چھوڑنے اور امریکا میں موجود اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ  بھارت میں مسلسل ساتویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 3600 سے اموات بھی ہوئی ہیں۔

بھارت میں 15 اپریل سے کورونا کے 2 لاکھ کیسز روزانہ رپورٹ ہونا شروع ہوئے اور گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں