اردو فلک کی شاندار کامیابی کی رپورٹ

اردو فلک کی شاندار کامیابی کی رپورٹ
ایک کلک کے بدلے ہزار وں کلکس
بائیس جون تا چار جولائی تک جاری رہنے والے رمضان انعامی کوئز کی شاندار کامیابی پر قارئین اور اسپانسررز کو دلی مبار باد۔۔اردو فلک ٹیم ان تمام کرم فرمائوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔پہلے اور دوسرے کوئز میں سائٹ کے فیس بک پیج پر کل پچپن ہزار سے ذیادہ کلکس تین ہزار لائکس ملے ۔ یہ کوئز دو لاکھ کے قریب قارئین میں شئیرکیا گیا۔جبکہ اردو فلک سائٹ پر ہزاروں قارئین نے اسے جوائن کیا۔
اس کوئز میں ناروے کے لاوہ دوسرے ممالک کے قارئین نے بھی حصہ بھی لیا اور کوئز بھی جیتا۔لیکن چونکہ اسپانسررز صرف ناروے سے تھے اس لیے ناروے سے باہر رہنے والے قارئین انعامی گفٹ کارڈز تو نہیں جیت سکے لیکن انہیں خصوصی انعام ات اور اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔البتہ ایک بین الاقوامی کمپنی مورس کا گفٹ کارڈڈنمارک کی ایک خاتون نے جیتا ہے۔اس سلسلے میں سب سے ذیادہ قابل قدر بات یہ ہے کہ مقامی کمپنیوں نے اردو فلک ڈاٹ نیٹ پر اعتماد کیا اور اس کے ساتھ تعاون کیا۔

رمضان انعامی کوئز ایک آزمائشی کوئز تھا۔اس کا مقصد قارئین میں اردو کے فروغ کے ساتھ ساتھ ایسی اسلامی شخصیات اور موضوعات کے بارے میں دلچسپی پیدا کرنا اور معلومات پہنچانا تھا۔جن کے بارے میں بہت کم مستند معلومات میسر ہیں۔بیشتر اسپانسررز کمپنیاں ہزر کرائون سے بھی ذیادہ گفٹ کارڈز دینے کے لیے تیارتھیں۔لیکن اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے پیش نظر انعامات بانٹنے سے ذیادہ قارئین میں کوئز کی دلچسپی پیدا کرنا اور معیاری کام تھا۔اس لیے ان گفٹ کارڈز کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ ذیادہ سے ذیادہ قارئین مقابلہ جیت سکیں۔جو قارئین اس مرتبہ نہیں جیت سکے مگر انہوں نے حصہ لیا ہے اردو فلک ڈاٹ نیٹ ان کا بھی ممنون ہے اور امید ہے کہ وہ اگلی مرتبہ ضرور حصہ لیں گے ۔اور ہو سکتا ہے کہ اگلی مرتبہ کوئز جیتنے والوں کی فہرست میں آپکا نام بھی شامل ہو۔سو ہمارے ساتھ ساتھ رہیں۔اس کے علاوہ تمام حصہ لینے والے قارئین کے لیے کوئیز شمولیت سرٹفکیٹس ہیں جو وہ سائٹ سے طلب کر سکتے ہیں۔یہ ان کے لیے ایک یادگار ثابت ہو گی جو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے پر اکساتا رہے گا۔اس کے علاوہ جب جیتنے والے قارئین نے ابھی تک اپنا پوسٹل ایڈرس اردو فل کو نہیں بھیجا براہ کرم وہ اپنے ایڈرس اس ای میل پربھیج دیں تاکہ انہیں ان کا تحفہ اورگفٹ کارڈز ارسال کیے جا سکیں۔
editor@urdufalak.ne

اپنا تبصرہ لکھیں