اوسلو میں ریکا ہوٹل میں آل یورپین اردو کانفرنس

اوسلو میں ریکا ہوٹل میں آل یورپین اردو کانفرنس

اردو کانفرنس اوسلو کے ریکا ہوٹل میںبروز جمعرات صبح گیارہ بجے سے شام تین بجے تک جاری رہے گی۔ جبکہ جمعہ کو کانفرنس صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔اس میں کالجوں ،اسکولوں،نرسری اور بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں کے استاتذہ و اراکین شرکت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے والدین اور وہ افراد جو اردو بطور لسانی زبان کی تعلیم میں دلچسپی رکھتے ہیں بھی شرکت کر سکتے ہیں۔شرکت کے لیے تھوئین اسکول کی سائٹ پر رجسٹریشن ضروری ہے۔(thoyen skole.no)شرکت کے خواہشمند افراد اس میل ایڈرس پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

اوسلو میںتھوئین اسکول کے زیر اہتمام دوروزہ اردو کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں شرکاء یورپ کے مختلف ممالک سے شامل ہوں گے۔کانفرنس کے منتظمین میں نیر خان نوید انور شبانہ تھوئین اسکول کے اساتذہ اور رخسانہ شامل ہیں۔ یہ کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں اوسلو سے باہر رہنے والے شرکاء کے لیے ہوٹل ریکا میں رہائش کا بھی انتظام ہے۔اس کے علاوہ شرکاء کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔کانفرنس میں پاکستانی نثراد نارویجن شاعرہ رابعہ سیماب روحی اپنا کلام پیش کریں گی ۔اردو زبان کے علاوہ نبیلہ رفیق کی اردوشاعری کی کتاب،یادوں کے جگنوِ کا تعارف بھی پیش کیا جائے ۔کانفرنس میں مندرجہ ذیل پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

بروز جمعرات تھویئن اسکول کی پرنسپل گریتے ہین(Grethe Heen) کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔جبکہ افتخار رعارف دوپہر کے دو بجے اردو بطوکثیر ثقافتی زبان کے موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔

جمہ کو کانفرنس کے آغاز پر ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا۔اس روز شرکاء ٹیم ورک بھی کریں گے جب کہ تھوئین(Thoyen) اسکول کے اساتذہ ہانے ہاء وگی (Haane Haugii)اور مارٹن لندے ( Martin Lunde) اردو زبان کی تعلیم پر اظہار خیال کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں