پاکستان تحریک انصاف کے صدر شاہد جمیل کی صوبائی وزیر کی خود کش حملے میں ہلاکت کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف ناروے کی جانب سے خیبر پختون خواہ کے وزیر قانون جناب اسراراللہ گنڈا پور کی ایک خود کش حملے میں ہلاکت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ناروے کے صدر نے روزنامہ پکار سے خصوصی بات کرتے ہوئے اس خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اور سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی حکومت کو درخواست کی ہے۔ اور ملزمان کو سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے۔
اسرار اللہ گنڈا پور 2013 کے انتخابات میں ڈی آئی خان کے صوبائی حلقے پی پی 67 سے آزاد امیدوار کے طور پر جیتے تھے جس کے بعد انہوں نے پی پی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔تفصیلات کے مطابق خود کش حملہ آور دو محافظوں کو ہلاک کر کے ان کے حجرے میں داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ہلاک ہونے والوں میں وزیر کے علاوہ آٹھ اور افراد بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے چییر مین عمران خان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ان کے خاندان کے ساتھ صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ناروے
18.10.13

اپنا تبصرہ لکھیں