ناروے میں گرمی کی لہر اور ہیٹروں کی فروخت

اس سال ناروے میں گرمی کی لہر نے نارویجنوں کو اس بات کا احساس دلایا کہ ان کے گھروں میں نصب گرم ہوا والے ہیٹروں میں ائیر کنڈیشن بھی موجود ہیں۔ناروے میں اس کا نام غلط ہے یعنی اسے گرم ہیٹر کہا جاتا ہے ۔ اس سے یہ تاثر ملتا ے کہ شائید اس میں صرف گھر کو گرم رکھنے کا کام ہی لیاجاسکتا ہے ۔جبکہ سوزرلینڈ میں اسے ائیر کنڈیشن کہا جاتا ہے۔
گرم ہیٹر وں کی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گھروں کو گرم یا ٹھنڈا رکھنے کے لیے اس میں جس ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے اسے جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ناروے اس علاقے میں گرم ہواکے ہیٹر استعمال کرنے والا دوسرا ملک ہے۔جب کہ سویڈن پہلے نمبر پر ہے۔ سویڈن میں میں پچاس گھروں میں گرم ہیٹر نصب ہیں جب کہ ناروے میں اڑتیس گھروں میں یہ ہیٹر موجود ہیں۔اس کے استعمال سے ایندھن کی بھی بچت ہوتی ہے اور اس سے گھر کا بڑا حصہ گرم ہو جاتا ہے ۔اس لیے گرم ہیٹر شمالی ممالک کے لیے بہترین ہیں۔
Ellshop/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں