ناروے میں غیر مسلموں کا رمضا ن میں مثبت رویہ

اردوفلک نیوزڈیسک

نارویجن بینک کے ایک نو جوان ملازم نے بتایا کہ ان کے نارویجن کولیگزنے ان سے ماہ رمضان کے بارے میں معلومات لی ۔نارویجنوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ مسلمان روزے کے دوران نہ صرف کھانے سے بلکہ پانی پینے سے بھی اجتناب کرتے ہیں،اور سورج نکلنے سے لے کر سورج ڈوبنے تک بھوکے پیاسے رہتے ہیں۔پھر مسلمان بینک ملازم کے نارویجن کولیگ نے انکی جگہ پر کام کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ وہ روزے کی وجہ سے تھک نہ جائیں۔تاہم مسلمان روزے دار نے شکریہ کے ساتھ مدد لینے سے انکار کر دیا ۔اس لیے کہ ان کے مطابق روزہ رکھ کر کام کرنا بھی عبادت میں شامل ہے۔

UFN

اپنا تبصرہ لکھیں