ناروے سے تحریک انصاف کے لیڈر شاہد جمیل کا بیان

اردوفلک نیوز ڈیسک
اوسلو سے اردو فلک کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں جناب شاہد جمیل لیڈر برائے تحریک انصاف نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی موجودہ صورتحال بہت پیچیدہ ہے اور کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ہم لوگوں کی چھ رکنی ٹیم اس وقت پاکستان کی سیاسی صورتحال کی پل پل کی خبر رکھ رہی ہے۔ہماری خواش ہے کہ کسی قسم کا تصادم نہ ہو۔تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاجائیں۔ابھی اطلاع آئی ہے کہ دفعہ دو سو پنتالیس نافذ کر دی گئی ہے۔اور سیکورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔پہلا حصہ پولیس پر مشتمل ہے دوسرا حصہ رینجرز پر اور تیسرا حصہ فوج پر مشتمل ہے۔ہماری خواہش ہے کہ خون خرابہ نہ ہو۔
ابھی پتہ چلا ہے کہ قادری صاحب نے گھنٹہ پہلے اعلان کیا ہے کہ دھرنا قومی اسمبلی کے سامنے شفٹ کیا جائے گا جوکہ بہت فکر انگیز بات ہے۔بات یہ نہیں کہ کتنے لوگوں کی تعداد ہے بات یہ ہے کہ وہاں کیسے پہنچنا ہو گا۔کچھ دیر پہلے یہ بھی خبر آئی ہے کہ خان صاحب کے کینٹینر کو سیکورٹی نے روکا ہے۔میں ذاتی طور پر بہت فکر مند ہوں اپنی قوم و ملک کے لیے اور جہاں تک سول نافرمانی کا سوال ہے یہ اتنی جلدی نافذنہیں ہو سکتی اس میں کچھ وقت لگے گا۔کچھ ہفتے یا کچھ ماہ۔
اس وقت مجھے پورے یورپ سے مختلف سوشل میڈیاز سے لوگوں کی ای میلز۔فون اور ایس ایم ایس موصول ہو رہی ہیں ۔لوگ پاکستان کے حالات اور پارٹی کی صورتحال جاننے کے لیے بے چین ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں