نارویجن بینک دنیا کا بہترین بینک

اس سال کے دوسرے حصے میں نارویجن بینک DNB کو چار اعشاریہ سات بلین کرائون کا مالی فائدہ ہوا ہے۔جو پچھلے برس سال کے اسی حصے میں آٹھ سو چھپن ملین تھا۔اس شاندار کارکردگی نے نارویجن بینک کو دنیا کا صف ا ول کا بینک بنا دیا ہے۔اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ بینک حکومت کے مالیاتی اداروں کو مضبوط تر کرنے کے لیے ہر قسم کی معاونت کرتا ہے۔
نارویجن بینک اس وقت دنیا کا بہترین سرمایہ کاری کرنے والا بینک ہے۔یہ بینک ہمارے صارفین ،ملازمین اور مالکان کو بہترین تحفظ فراہم کرتا ہے۔یہ بات بینک کے سی او بیرک نے بتائی۔ذیادہ قرضے جاری کرنے کی وجہ سے بینک کے منافع میں اضافہ ہوا ہے۔جبکہ پچھلے چند سالوں سے ناروے میں جس مالی بحران کی نشاندہی کی جا رہی ہے اسکا خطرہ کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ چھوٹے مالیتی ادارے بینک سے قرضہ لے کر اپنا کام کر ہے ہیں۔یہ ایک حوصلہ افزاء قدام ہے۔
پٹرولیم کی صنعت میں سرمایہ کاری سے مستقبل میں نسبتاً کم منافع متوقع ہے جبکہ تعمیراتی کام اور نئے گھروں کی خریدو فروخت میں تیزی کا رضحان متوقع ہے ۔اس لیے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے منافع بخش ثابت ہو گی۔
بینک اس سال مزید قرضے جاری کرے گا جبکہ قرض پر واپسی کی شرح اسی قدر بر قرار رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں