مقصود صاحب کیا ہیں؟

مقصود الہٰی شیخادب ساز و ادب نواز

شخصیت ، افسانہ نگاری، صحافت

مصنفہ : میمونہ روحی

یہ کتاب محترمہ میمونہ روحی صاحبہ کا ایم فل کے لیے تحریر کردہ مقالے کی کتابی شکل ہے۔ جس میں اردو کے معروف قلم کار اور صحافی ڈاکٹر مقصود الہٰی شیخ کی شخصیت اور حالاتِ زندگی پر تفصیل روشنی ڈالتے ہوئے ان کی ادبی خدمات اور کارناموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں جہاں موصوف کی ذاتی زندگی کے بہت سے چھپے ہوئے گوشے ہمارے سامنے آتے ہیں  جن کے بارے میں ان کے چاہنے والے پہلے نہیں جانتے تھے،وہاں اس میں ان کی نثر نگاری،اسلوبِ بیان، افسانہ نگاری میں ان کے کمالات اور میدان صحافت میں اردو کی خدمت کے بارے میں تمام تفاصیل پیش کی گئی ہیں۔

244 صفحات پر مشتمل اس کتاب کو حسبِ ذیل چھے ابواب میں تقسیم کیا گیا  ہے ۔

1۔مقصود الہٰی شیخ۔۔۔سوانح حیات

2۔مقصود الہٰی شیخ کی افسانہ نگاری

3۔مقصود الہٰی شیخ کی ناولٹ نگاری

4۔۔مقصود الہٰی شیخ کی ادبی صحافت نگاری

5۔اردو ادب میں مقصود الہٰی شیخ کا مقام و مرتبہ

6۔مصادر و مراجع

شیشہ ٹوٹ جائے (ناولٹ)مصنف : مقصود الہٰی شیخ

اشاعت : سوم

معروف افسانہ نگار اور ادبی صحافی ڈاکٹر مقصود الہٰی شیخ کا ایک نشتر چبھوتا ہو ا ناولٹ جو پہلی بار جولائی 2001 میں منظرِ عام پر آیا اور پھر جولائی 2002 میں دوسر ی بار شائع ہوا۔ڈاکٹر صاحب کا اصل میدان افسانہ نگاری ہے لیکن انھوں نے یہ ناولٹ لکھ کر سب کو حیران کر دیا۔105 صفحات پر مشتمل اس ناولٹ کی خاص بات ڈاکٹر صاحب کے اسلوب میں  سادگی کے ساتھ ساتھ بے ساختہ روانی ہے۔ جب قاری پڑھنے بیٹھتا ہے تو پھر کہانی کے ساتھ بہتا چلا جاتا ہے۔ناول کے آغاز میں  شوکت صدیقی، انور سدید،  حسن عابدی، محمد احمد سبزواری، ف۔س۔اعجاز، ڈاکٹر نگار سجاد ظہیرجیسی عظیم ادبی شخصیات کے اس ناولٹ کے بارے میں بڑے پُر مغز تبصرے بھی شائع کیے گئے ہیں۔  یہ ناول ایک معاش کی تلاش میں پاکستان سے ہجرت کرکےانگلینڈمیں بسنے والے ایسے خاندان کے بارے میں ہے جس کا سربراہ اپنی روایتی مشرقی اقدار اور مغربی ماحول کو ہم آہنگ کر نا چاہتا ہے۔ایک طرف وہ مشرقی اخلاقی اقدار پر یقین رکھتا ہے  مگر دوسری طرف وہ خود کو دقیانوسی بھی نہیں کہلوانا چاہتا اور خود کوروشن خیال ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ اس کشمکش میں وہ آگ اور تیل کو ایک دوسرے سے الگ نہیں رکھ پاتا اور پھر اس کے تلخ نتائج اس کو بھگتنے پڑتے ہیں۔ پھر یہ مسئلہ اس وقت اپنی انتہا کو پہنچتا ہے جب ان تلخ نتائج سے برآمد ہونے والا  ایک اور تلخ ترین صدمہ ان کے دل و دماغ پر حملہ آور ہوتا ہے اور سب کچھ مٹا کر رکھ دیتا ہے۔ درحقیقت اس ناولٹ میں مصنف نے ناول نگاری سے زیادہ جراحت کا مظاہرہ کیا ہے اور مغرب میں بسنے والے مشرقی خاندانوں کے پوشیدہ زخم آشکار کیے ہیں۔

پوپ کہانیاں-3از ڈاکٹر مقصود الہٰی شیخ

ڈاکٹر مقصود الہٰی شیخ  افسانہ نگاری اور ادبی صحافت میں نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ انھوں نے پوپ کہانی کے نام سے اردو ادب میں نئی صنف متعارف کرائی ہے اور اب ان کی پوپ کہانیوں کے دو مجموعوں کے بعد تیسرا مجموعہ شائع ہوا ہے۔

ان کہانیوں کی خصوصیت خیال آفرینی ہے۔ اپنے مخصوص طرزِ نگارش کی وجہ سے مصنف قاری کی توجہ کھینچ لیتے ہیں

یہ تینوں کتب نعمانی پرنٹنگ پریس لکھنو انڈیا سے شائع ہوئی ہیں  اور حسبِ ذیل مقامات سے دستیاب ہیں۔

نعمانی پرنٹنگ پریس۔178/161, Barood Khana, Golaggani, Lucknow- 226 018(UP)

Telefax: +91522-4003411, Mobile: 9794593055

Email: nomaniprintingpress@gmail.com

فضلی بک سپر مارکیٹ۔3/507 ٹیمپل روڈ نزد ریڈیو پاکستان، اردو بازار ،کراچی، پاکستان

فون نمبر:32629724/ 32212991-21-92   فیکس نمبر:2132633887-92

بک ہوم، بک سٹریٹ۔ 46 مزنگ روڈ، لاہور پاکستان ۔ فون نمبر۔37245072/37231518-042

فیکس:-37310854

مسٹر بکس، سپر مارکیٹ، اسلام آباد، پاکستان۔ فون نمبر:3008500800-92

نسیم سحر ایڈیٹر سہ ماہی”سحاب” پی او بکس 589، سید پور سکیم نمبر2، جی پی او، راول پنڈی، پاکستان

5415091-0333

مکان نمبر181/A/429 صید پور سکیم نمبر2 نزد گورنمنٹ کالج فار کامرس۔ ای بلاک، سیٹلائٹ ٹاون، اعظم چوک، راول پنڈی، پاکستان

المیر ٹرسٹ لائبریری، بھمبر روڈ گجرات۔ پاکستان۔ فون نمبر 3006202993

Bradford. West Yorkshire (UK)

Post Office, 25 Lilycroft, Bradford BD9AD (Tel:44-1274-499293)

Akhtar United Store, 1-3 Pearson Lane, Bradford BD96BB

(Tel: 44-1274480488)

اپنا تبصرہ لکھیں