مسلم لیگ ق سویڈن کے صدر شیخ اعجاز احمد کا بیان

سٹاک ہوم(عارف کسانہ) ایک جمہوری معاشرہ میں آزادی رائے اور احتجاج کا حق ہر کسی کو حاصل ہے اور اس پر پابندیاں لگا کر بنیادی حقوق معطل کیے جارہے ہیں۔ حکمرانوںکو اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے تھا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق سویڈن کے صدر شیخ اعجاز احمد نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب عدالتوں سے انصاف نہ ملے اور تاخیری حربے استعمال کیے جائیں تو پھر صرف احتجاج کا ذریعہ باقی رہ جاتا ہے۔وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف دونوں نے برطانیہ میں کافی عرصہ گذارا ہے کیا انہوں نے وہاں نہیں دیکھا کہ جمہوری روایات کیسی ہوتی ہیں۔ میاں برادران ماضی کی غلطیاںپپھردہرا رہے ہیں اور انجام بھی ویسا ہی ہوگا۔ عوام ملک میں غربت، نانصافی، لوڈشینڈنگ اور کرپشن سے تنگ آگئے ہیں اور وہ احتجاج کا راستہ اپنا رہے ہیں۔ حکومت نے سڑکیں بند کرکے لوگوں کو جس قدر شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ اُن کایہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے یہ ایک اور نیا ریکارڈ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں