محترمہ غزالہ نسیم کو اعزاز ملنے کی تقریب کی تصویری جھلکیاں

ghzala ambassadør 2.1ghzala embassadør 3.1ghzala goodwill embassadør 4

اوسلو میں شہری کونسل کی جانب سے سماجی کارکن اور انٹر کلچرل وومن آرگنائیزیشن کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم کو بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے کی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔شہری کونسل کے ارباب اختیار نے غزالہ نسیم صاحبہ کو ادارے کی جانب سے اعزازی سفیر کا اعزاز دیا ۔
غزالہ نسیم صاحبہ نے اپنی آرگنائیزیشن کے تحت ضرورتمند بچوں کے ادارے کو ایسے والدین مہیاء کیے جو کہ بچوں کی صحیح تربیت اور نشو نماء کر سکتے ہیں۔انہوں نے اب تک ادارے کو چھ والدین مہیاء کیے جو کہ ادارے کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔ادارے نے انکی اس فلاحی خدمت کے سلسلے میں مالی انعام کی پیشکش بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں