سویڈن میں جوہری اصلحہ غیرمحفوط

سویڈن میں جوہری اصلحہ غیرمحفوط


سٹاک ہوم(عارف کسانہنامہ نگار) سویڈن کی پولیس نے جوہری اسلحہ کی مخالف اور ماحولیات دوست تنظیم گرین پیس کے ساٹھ اراکین کو ملک کے دو جوہری توانائی کے مراکز کے ممنوعی علاقہ میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔ جوہری توانائی کے یہ مراکز سویڈن کے مشرقی ساحلی علاقہ میں فورس مارک اور ملک کے جنوبی قصبہ رنگ ہالس میں واقع ہیں۔ گرین پیس نے اپنی اس حکمتِ عملی سے واضع کیا ہے کہ سویڈن کے جوہری مراکز کس طرح غیر محفوظ ہیں۔ جوہری مراکز کی انتظامیہ نے گرین پیس کے رضا کاروں کی کی ممنوعہ علاقہ میں موجودگی کو تسلیم کیا تاہم یہ بھی کہا ہے کہ وہ جوہری ری ایکٹروں تک رسائی نہیں حاصل کرسکے۔ قبل ازیں اس سال جنوری میں سویڈن کی سلامتی کے ادارہ نے بھی جوہری مراکز کی سیکورٹی بہتر اور منظم بنانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ یہ امر دلچسپی کا ھامل ہے کہ امریکی اور مغربی ذرائع ابلاغ اور یہاں کی مختلف تنظیمیں اکثر پاکستان کے جوہری مراکز کے غیر محفوظ ہونے کا پراپوگنڈہ کرتی رہتی ہیں مگر وہاںآج تک کوئی ایسا واقع رونما نہیں ہوسکا مگر سویڈن میں ان واقعات کے منظرِ عام پر آجانے کے بعد بھی مغربی اور امریکی ذرائع ابلاغ نے چپ ساد رکھی ہے۔ سویڈن میں دس جوہری ری ایکٹر ہیں ۔ملک کی کچھ سیاسی جماعتیں اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد ان جوہری مراکز کو بند کرنے کا مطالبہ کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں