سویڈن میں انجینیروں کی مانگ

سویڈن میں انجینیروں کی مانگ

Bilde av Eli Dikkanen

سٹاک ہوم عارف کسانہ نا مہ نگار

سویڈن کی حکومت ملک میں انجنیئروںکی کمی پوری کرنے کے لیے اگلے برس ملک کی جامعات میں چار سو مزید تعلیمی آسامیاں مہیا کی جائیں گی  اس کا اعلان کرتے ہوئے سویڈش وزیرِتعلیم نے کہا کہ ہم صنعتی ملک کی حیثیت سے اپنی پہچان برقرار رکھیں گے۔ نئے منصوبہ پر ٣٢ ملین ڈالر کی خطیر رقم رکھی گئی ہے اور یہ ٢٠١٨ تک جاری رہے گا۔ اس سے ١٦٠٠ نئے انجنیئروں کو ملازمت کے مواقع حاصل ہونگے۔ سردست ملکی ضرورت کے مطابق انجنیئر دستیاب ہیں مگر مستقبل میں اُن کی مزید ضرورت ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب یونان کی اقتصادی بد حالی کی وجہ سے بہت سے انجنیئر سویڈن میں کام تلاش کرہے ہیں جبکہ ایک سو یونانی ڈاکٹروں نے بھی سویڈن میں ملازمت حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں