سویڈن سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کا بیان

سٹاک ہوم(عارف کسانہ) تحریک انصاف سویڈن کے رہنمائوں محمد رائوف اور امتیاز گل نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اُن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے اور کہا کہ جس رہنما نے عدلیہ کی آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی ہو وہ کیسے اُس کی توہین کرسکتا ہے۔ عمران خان عدلیہ کے طلب کرنے پر دیگر کئی سیاستدانوں کے برعکس خود عدالت میں پیش ہوئے اور وضاحت کی وہ توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج اور آواز بلند کرنا توہین عدالت نہیں ہے۔ تحریک انصاف سویڈ ن کے رہنمائوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ جہاں ١١ مئی کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف انصاف چاہتے ہیں لیکن انہیں خود اپنی جماعت میں ہونے والی ناانصافیوں کا بھی نوٹس لینا چاہیے خصوصاََ تحریک انصاف سویڈن کے انتخابات میں ہونے والی بے قاعدگیوں کا نوٹس لینا چاہیے جس پر یہاں کے کارکن مایوسی کا شکار ہیں۔ ان انتخابات میں ہونے والی دھاندلی ١١مئی کے انتخابات سے بھی بڑھ کر ہے اس لیے اس کی باقاعدہ انکوائری کرائی جائے تاکہ کارکن مطمئن ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں