سال دو ہزار چودہ ناروے کا گرم ترین سال

ناروے کے محکمہء موسمیات نے سال دو ہزار چودہ کو ناروے کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا ہے۔محکمہء موسمیات کی محقق ہانے ہائیبرگ Hanne Heibergنے کہا ہے کہ گزشتہ تمام سالوں کے ریکارڈ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پچھلے برس کا موسم سرماء گرم ترین تھا۔جس میں ذیادہ ٹمپریچر 4,0 اور کم سے کم 2,2 ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ اسی سال موسم بہار میں پچھلے برسوں کی نسبت ذیادہ گرمی تھی۔
ہانے ہائئیبرگ کا کہنا ہے کہ فن مارک میں پچھلے برس درجہ حرارت دس ڈگری ذیادہ تھا جبکہ ناروے کے سرحدی علاقے سوال بارڈ میں چودہ ڈگری ذیادہ ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جبکہ ان علاقوں کے باضابطہ درجہ حرارت کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں