ریگا میں خصوصی پروگرام

riga flyplss
سٹاک ہوم (عارف کسانہ )لٹویا کے دارالحکومت ریگا میںوہاںکی حکومت کی جانب سے تارکین وطن کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد مورخہ 18دسمبر کو کیا جارہا ہے جس میںمختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اپنے اپنے ممالک کے بارے میں تعارفی پروگرام پیش کریں گے۔ لٹویا میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی اگرچہ تعداد میں بہت کم ہے مگر پروگرام میں بھر پور شرکت کررہی ہے۔ پاکستان کے بارے میں ایک دستاویزی فلم دیکھائی جائے گی اور لٹویا میں پاکستانی کمیونیٹی کے رہنما فرمان علی اس موقع پر خطاب کرکے شرکاء کو پاکستان کی تاریخ و ثقافت سے آگاہ کریں گے۔ فرمان علی اس توقع کا اظہار کیا کہ ا س طرح کی سرگرمیوں سے بحیرہ بالٹک کے اس ملک میںپاکستان کاتشخص اجاگر ہوگا جس سے لٹویااور پاکستان کے مابین تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں قربت پیدا ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں