حزب اختلاف کی ملک بدر کیے جانے والے افغان کی واپسی کے لیے کوشاں

ملک بدر کیے جانے والے افغان ترجمان کو واپس ناروے لانے کے لیے حزب اختلاف کی پارٹی نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ان کا موقف ہے کہ انہوں نے ملک مین نارویجن فوجوں کی مدد کی۔اس کی وجہ سے انہیں طالبان کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔اس لیے انہیں ناروے کا رہائشی ویزہ دیا جانا چاہیے۔یہ لوگ طالبان کے خلاف جنگ میں ناروے کے ساتھ کھڑے ہیں۔دن بدن ان کے لیے خطرات ڈرامائی صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں اس لیے انہیں جلد تحفظ ملنا چاہیے ۔یہ بات کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کنوت آرلڈ Knut Arild نے NRK. ٹی وی چینل سے کہی۔وہ اس سلسلے میں افغانستان کی وزارت انصاف پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔جس نے افغانیوں کو ناروے بھیجا۔جبکہ اٹلی نے بائیس ترجمانوں کو وہاں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملٹری سے نئی معلومات کے بعد ہمیں اس مسلہء کو نئے سرے سے حل کرنا ہو گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں