تاریخی معاہدہ سنہری موقع

تاریخی معاہدہ سنہری موقع


نارویجن کمپنی کونگسبرگ آٹو موٹو   Kongsberg Automotive    نے یورپین کار میکر کمپنی کے ساتھ سیٹ کمفرٹ کی مصنوعات کی تنصیب کا معاہدہ کر لیا ہے۔اس معاہدہ کا تخمینہ دو سو ستاسی ملین یورو لگایا گیا ہے۔سیٹ کمفرٹ کی مصنوعات میںسیٹوںکو گرم رکھنے کے آلات،ہوا کی ترسیل اور دوسرے سپورٹ سسٹم شامل ہیں۔
یہ سیٹ سسٹم مارکیٹ میں سب سے ذیادہ جدید ہیں۔یہ سسٹم کونگسبرگ کمپنی فکس کرے گی۔کمپنی کے ایک عہدے دار کا بیان ہے کہ ہماری کمپنی اپنے گاہکوں کو بہترین سیٹ کمفرٹ فراہم کرنے کا عہد کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے انجینیر اور ماہرین دن رات کام کرتے رہتے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ میں اپنی ٹیم پر فخر کرتا ہوں جس نے اس بزنس کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا۔یہ بیان  ادارے کے ایک اہم کارکن اسکاٹ پیکلٹ نے دیا۔انکا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک ہونے والے تمام معاہدوں میں سے سب سے بڑا اور اہم معاہدہ ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری کمپنی مارکیٹ میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔بہترین کاریں بنانے والی کمپنی کے ساتھ کام کرنا ایک سنہری موقع ہے۔میں توقع رکھتا ہوں کہ اس معاہدہ کی وجہ سے ہمیں آگے بڑھنے کے سنہری مواقع میسر آئیں گے۔
NRK news
julie

اپنا تبصرہ لکھیں