اوسلو میں غیر ملکی طلباء کی غیر حاضری

اوسلو میں غیر ملکی طلباء کی غیر حاضری


اوسلو ایلیمنٹری اسکولوں میں ابھی تک ایک سو پچیس کے لگ بھگ طلباء غیر حاضر ہیں۔ان طلبوء کو اکثر انکے والدین اسکول شروع ہونے سے کچھ روز پہلے اپنے آبائی ممالک میں لے جاتے ہیں۔ان میں س بیشتر طلباء واپس نہیں آتے۔
اوسلو کے اسکول روسن لوکا کی پرنسپل ایلن کے مطابق انکے اسکول کے دو طلباء بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔جبکہ اانکے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انکے خیال میں طالبعلم کے لیے یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ کہ وہ اسکول کے آغاز میں ہی کئی روز کے لیے غیر حاضر ہو جائیں۔پہلا دن طلباء کے لیے اہم ہوتا ہے۔ہمارے ہاں پہلے دن سے ہی حروف سکھانے اور پڑھائی کا کام با قائدہ شروع ہو جاتا ہے۔
قانونی طور پر دو ہفتے کی غیر حاضری کے بعد ایک طالبعلم اسکول میں اپنی سیٹ کھو دیتا ہے۔پچھلے برس نارویجن حکام نے پچھتر ایسے کیسز رجسٹر کیے۔ان میں سے بیالیس طلباء کو بیرون ملک جانے کی وجہ سے فارغ کر دیا گیا ۔جبکہ دوسرے طلباء نے یا تو اسکول تبدیل کر لیے یا پھر غیر قانونی طور پر رجسٹر ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں