اوسلو میں رمضان کیلنڈر

اوسلو میں رہائش پذیر ایک مسلمان خاندان نے رمضان کیلنڈر متعارف کرایا ہے۔رمضان کیلنڈر کاآئیڈیا کرسمس کیلنڈر سے لیا گیا ہے۔رمضان کیلنڈر میں تیس خانے ہیں۔بچوں کو اسلام اور رمضان کے بارے میں سکھانے کے لیے مسلمان خاندان نے خصوصی طور پر رمضان کیلنڈر بنایاہے۔یہ ان بچوں کی خو ش قسمتی ہے کہ انہیں جولائی میں رمضان کیلنڈر ملے گا اور دسمبر میں کرسمس کیلنڈر۔
یہ بات ہم لوگوں نے خاص طور سے نوٹ کی کہ کرسمس کیلنڈر کی وجہ سے بچے عید سے ذیادہ کرسمس میں دلچسپی لے رہے تھے۔اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہمیں کچھ ایسا کرناچاہیے کہ بچے رمضان میں بھی دلچسپی لیں۔تین برس پہلے ہم نے پہلا رمضان کیلنڈر بنایا اور اب اسی کی مزید بہتر شکل موجود ہے۔یہ بات بچوں کے والد منور نبی نے نارویجن اخبار آفتن پوستن سے ایک گفتگو کے دوران کہی۔
یہ کیلنڈر گرن لاند میں بک رہا ہے اور اس وقت تک اوسلو اور آکرش ہوس کے دو سو گھرانوں کی زینت بن چکا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ ہم لوگ بچوں کے لیے رمضان میں دلچسپی پیدا کریں اور اس کے لیے مختلف یادگار طریقے اپنائیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم بچوں کے لیے وہ کھانا بنائیں جو انہیں پسند ہو۔یہ بات بچوں کی والدہ شکیلہ نبی نے بتائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں