اوسلو سمندر سے زندہ شخص بر آمد

بحری جہاز کے عرشے پر ایک تقریب میں شرکت کرنے والا شخص سمندر میں گر گیا۔کچھ دیر بعد وہ شخص سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چھپن سالہ شخص سمندر میں گرتے ہی دوبارہ سطح آب پر آگیا اور پولیس آپریشن لیڈر گل برانڈ کے مطابق خوشقمتی سے بالکل ٹھیک ہے۔
حادثہ کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دے دی گئی تھی۔جس کے نتیجے میں پولیس کا عملہ اور فائر بریگیڈ کا عملہ اور ایمرجنسی اسکواڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ سب نے مل کر اس مقام پر سمندر میں گرنے والے شخص کی تلاش کی اور ٹھیک سترہ منٹ کی تلاش کے بعد مستعد عملے نے چھپن سالہ شخص کو سمندر سے نکال لیا۔یہ حادثہ ساڑھے چار بجے پیش آیا اور ایمرجنسی عملہ کی چابک دستی سے چار بج کر سنتالیس منٹ پر وہ شخص سمندر سے باہر تھا۔تا ہم وہ شخص حادثہ سے بال بال بچ گیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں