LGنے نیا موبائل فون متعارف کروادیا، دیکھتے ہی دیکھتے سکرین بڑی ہوجائے، ایسا حیران کن فیچر جو پہلے کسی فون میں نہ تھا

LGنے نیا موبائل فون متعارف کروادیا، دیکھتے ہی دیکھتے سکرین بڑی ہوجائے، ایسا حیران کن فیچر جو پہلے کسی فون میں نہ تھا 

سام سنگ اور دیگر چند کمپنیوں کی طرف سے فولڈ ایبل سمارٹ فونز متعارف کروائے جا چکے ہیں تاہم اب ایل جی نے پہلی بار ’رول ایبل‘ سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے جس کی سکرین دائیں طرف سے دیکھتے ہی دیکھتے بڑی ہو جاتی ہے۔ اس فون کو ’ایل جی رول ایبل‘ کا نام دیا گیا ہے جسے لاس ویگاس میں ہونے والی سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر متعارف کروایا گیاہے۔

ایل جی رول ایبل چھوٹے سائز میں عام سمارٹ فون کے سائز کا ہوتا ہے اور سکرین مکمل کھل جانے کے بعد چھوٹے ٹیبلیٹ کے سائز کا ہو جاتا ہے۔ یہ سمارٹ فون فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور تاحال یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ کب تک لانچ ہو گا۔ کہا جا رہا ہے کہ ایل جی کی طرف سے یہ سمارٹ فون سام سنگ کے تیسرے فولڈ ایبل فون گلیکسی زیڈ فولڈ 20کے مقابلے میں بنایا جا رہا ہے جس کی سکرین مکمل کھلنے کے بعد 7.6انچ ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں