70 سالہ بابے کو زہریلے سانپ نے کاٹا تو اس نے غصے میں آ کر بدلہ لینے کیلئے واپس سانپ کو کاٹ دیا

70 سالہ بابے کو زہریلے سانپ نے کاٹا تو اس نے غصے میں آ کر بدلہ لینے کیلئے واپس سانپ کو کاٹ دیا

آئے روز ہم انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر کئی عجیب و غریب واقعا پڑھتے ہیں تاہم بھارت میں اب ایک ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ دیکھنے والوں کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور اس کی مثال ڈھونڈنا بھی ناممکن ہے ۔

تفصیلات مطابق بھارتی ریاست گجرات کے گاﺅں ماہی ساگر میں ایک کسان فصلوں میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران اسے ایک سانپ نے کاٹ لیا جس کے باعث اسے شدید ترین غصہ آیا اور وہ موقع پر ہی سانپ کو مار دینا چاہتا تھا ۔ 70 سالہ پروات گالہ باریہ نامی شخص نے اس سانپ کو پکڑا اور غصے میں اسے جواب میں زور سے کاٹا ۔ اس موقع پر ایک رشتہ دار نے یہ پورا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا جو کہ بس پلک جھپنے کے وقت میں ہی پیش آیا ۔ 70 سالہ شخص کی بیٹی کا کہناتھا کہ جس شخص نے یہ سارا وقعہ ہوتا ہوا دیکھا تھا اس نے سانپ کو پکڑ کر آگ میں پھینک دیا جس کے بعد میرے والد کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا اور ساتھ میں سانپ کی بچی ہوئی باقیات کو بھی ہسپتال ساتھ لے گئے ۔

بدقسمتی سے باریہ کو فوری طبی سہولت میسر نہ آسکی اور انہیں تین مختلف ہسپتال میں لے جایا گیا جس کے باعث وقت بہ ضائع ہو ا اور زہر پورے جسم میں پھیل گیا جس کے باعث ان کی موت واقع ہو گئی ۔اسی طرح کا ایک واقعہ سات سال قبل نیپال میں بھی پیش آیا تھا ، کسان نے سانپ کو فصلوں کے درمیان کام کرتے ہوئے پڑا اور اس وقت تک کاٹتا رہا جب تک وہ سانپ مر نہیں گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں