آپ ملازمت حاصل کر سکتے ہیں

انسداد نسل پرستی کے ادارے کی جانب سے حافظہ مقبول نے نو جوانوں کو ملازمت حاصل کرنے کے لیے ایک کورس جاب ایکس متعارف کرایا ہے۔مقبول کا کہنا ہے کہ جب آپ ملازمت دینے کے سسٹم سے واقف ہو جاتے ہیں آپ کے لیے ملازمت حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔کورس آرگنائزر حافظہ مقبول نے بتایا کہ جب میں یہ بتاتی ہوں کہ کئی سونو جوان ازخود اس کورس میں شامل ہوتے ہیں اور یہ بالکل فری کورس ہے تو لوگوں کو یقین نہیں آتا۔
حافظہ نے بتایا کہ سن دو ہزار چودہ میں چار سو نو جوانوں نے یہ کورس کیا اور اس کے بعد ان میں سے ساٹھ تا سترفیصدنو جوانوں کو ملازمتیں مل گئیں ۔محکمہء روزگار کے توسط سے یہ کورس کرنے کے لیے نو جوانوں کو ایک بے روزگار کی حیثیت سے خود کو رجسٹرکرانا ضروری ہے۔
حافظہ نے ایک تحقیقاتی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ نوجوانوں کو روزگارحاصل کرنے کے لیے بر وقت خود اعتمادی سکھائی جائے۔ اس سلسلے میں انہیں گھر اوراسکول کی روٹین صحیح کرنا ہو گی ورنہ انہیں طویل بے روزگاری سامنا کرنے کا ا مکان ہو سکتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں