60 سال کی عمر میں مقابلہ حسن جیتنے والی دادی اماں نے اپنی جوانی کا راز بتادیا

60 سال کی عمر میں مقابلہ حسن جیتنے والی دادی اماں نے اپنی جوانی کا راز بتادیا

مقابلہ حسن کا ذکر آئے تو ذہن میں نوجوان خوبرو لڑکیوں کا خیال آتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ گزشتہ دنوں ایک 60سالہ خاتون نے جارجیا میں ہونے والا ایک مقابلہ حسن جیت لیا جو اس عمر میں بھی ایسی نوجوان اور خوبصورت نظر آتی ہے کہ ٹین ایج لڑکیوں کی خوبصورتی بھی اس کے آگے ماند پڑ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام سونتلانا گیس ہے جو یوکرین کی شہری اور پوتوں نواسوں والی ہے۔ اس نے جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ہونے والے ’مسز گرانڈ ما گلوب‘ نامی مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور تاج اپنے سر پر سجایا۔

سونتلانا نے اپنی اس متحیر کن خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ”میں ہر طرح کی مٹھائیوں اور فرائی کیے ہوئے کھانوں سے مکمل اجتناب کرتی ہوں اور روزانہ پھلوں اور سبزیوں کا وافر استعمال کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ میں خود کو متحرک رکھتی ہوں، باقاعدگی سے ورزش کرتی ہوں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔“سونتلانا یوکرین میں اپنا بیوٹی سیلون چلاتی ہے۔ اپنی عمر کے متعلق اس نے بتایا کہ ”میں ہمیشہ سے خوبصورت رہ کر بوڑھا ہونا چاہتی تھی۔ چنانچہ میں نے اپنے آپ کا اسی طور خیال رکھا۔ آج کوئی بھی مجھے دیکھ کر یہ نہیں مانتا کہ میری عمر 60سال ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں