1965 کی جنگ کے دوران پاکستانی عوام اور پاک فوج کے جذبے اور دلیری کی منہ بولتی تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر محب وطن پاکستانیوں کا سینہ فخر سے پھول جائے گا

1965 کی جنگ کے دوران پاکستانی عوام اور پاک فوج کے جذبے اور دلیری کی منہ بولتی تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر محب وطن پاکستانیوں کا سینہ فخر سے پھول جائے گا

1965 کی پاکستان- بھارت جنگ کی نایاب تصاویر

 وہ جگہ جہاں میجر عزیز بھٹی شہید نے جام شہادت نوش کیا، تصویر میں رائفل پر عزیز بھٹی کا ہیلمٹ دیکھا جا سکتا ہے— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

میجر جنرل آغا محمد یحیٰ خان فیلڈ مارشل ایوب خان کو اگلے مورچوں پر جنگ کی صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔ تصویر میں اس وقت آرمی کے کمانڈر انچیف جنرل محمد موسیٰ (بائیں) اور کمانڈر انچیف ائیر فورس نورخان (دائیں سے تیسرے نمبر پر) کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی فوجی 65 کی جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے بھارتی فوج کے ٹینکوں پر بیٹھ کر جشن منا رہے ہیں۔

کھیم کھاران کا بازار جہاں سے بھارتی فوجی قصور پر حملہ کرتے تھے، پاک فوج کے جوانوں نے یہاں بھی قبضہ کر لیا تھا —

غیرملکی اخبارات کے نمائندے کھیم کھاران میں پاک فوج کے زیرقبضہ علاقوں کو دورہ کر رہے ہیں۔

چناب کے معرکے میں پاک فوج کی جانب سے قبضہ میں لیے گئے بھارتی ٹینک دیکھے جا سکتے ہیں

پاک فوج کے ٹینک بھارتی فوج سے معرکے میں آگے بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے دھواں اور گرد کا غبار دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں