10 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ 99 کروڑ روپے میں فروخت

10 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ 99 کروڑ روپے میں فروخت

آرٹ کے دلدادہ ایک امریکی نے اکتوبر 2020ءمیں 10سیکنڈ کی ایک ویڈیو 67 ہزار ڈالر (تقریباً 1کروڑ 5لاکھ روپے) میں خریدکر لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔ اب اس کی وہی ویڈیو حیران کن طور پر 66لاکھ ڈالر (تقریباً 1ارب 4کروڑ روپے)میں فروخت ہو گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی شہر میامی کے رہائشی اس شخص کا نام پیبلو روڈریگوئز فریلی ہے جس نے یہ ویڈیو آن لائن خریدی تھی۔ یہ ویڈیو آن لائن مفت دستیاب تھی جسے پیبلو مفت میں دیکھ سکتا تھا تاہم اس نے خطیر رقم کے عوض یہ ویڈیو خرید لی اور اس کے کاپی رائٹس اپنے نام کروا لیے۔

اس وقت پیبلو کے اس کام کو بہت سوں نے حماقت قرار دیا تاہم اب اسی ویڈیو نے پیبلو کو ارب پتی بنا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ڈیجیٹل آرٹسٹ بیپل (Beeple) نے بنائی تھی، جس کا اصل نام مائیک ونکل مین ہے۔ اس ویڈیو کی توثیق بلاک چین نامی کمپنی نے کی تھی جو ڈیجیٹل مواد کے کاپی رائٹس سے متعلق امور سرانجام دیتی ہے۔ 10سیکنڈ کی اس ویڈیو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو انتخابی شکست کے بعد ایک دیوہیکل عفریت کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو اوندھے منہ بے سدھ پڑا ہوتا ہے اور اس کے پاس سے لوگ گزر رہے ہوتے ہیں۔ اس عفریت کے جسم پر دیگر کئی الفاظ کے ساتھ ’Loser‘ بھی لکھا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں