یوفون کا بلندوبالا کھمبا ۔ پاکستان اورسیز کمیشن میں کیس ۔ افتخار وارثی کی عدالت

aziz5ناروے کی ڈائری ۔

تحریر: عزیزالرحمان جمیل

اورسیزپاکستانی اپنے مادر طن سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ۔ اس محبت میں لبریز ناروے میں بسنے والے نارویجن پاکستانی پاکستان کے ایام 23 مارچ اور 14 اگست انتہائی جوش وخروش سے مناتے ہیں ۔ ان پروگرامز میں پاکستان سے نامور سیاسی و سماجی شخصیات مدعو کی جاتی ہیں جو نارویجن پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت ، انکی محنت ، نارویجن معاشرے میں انکے مقام اور پاکستان کا نام بلند کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اپنے دروازے ہمیشہ کیلئے نارویجین پاکستانیوں کیلئے کھلے رکھنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ کبھی کوئی مسئلہ ہو اسے فرصت اول میں حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔ تالیوں کی گونج ، مہمان نوازی در مہمان نوازی کے جام اورناروے کی سیر و تفریح کے مزے لئے یہ مہمان رخصت ہو جاتے ہیں ۔ واپس پلٹ کر یہ صاحب دل لوگ اوسیز پاکستانیوں کے کتنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ مہان نوازی اور خلوص کا کتنابھرم رکھتے ہیں ؟ اپنے ضمیر پر کتنی دستک دیتے ہیں ؟ کیا کہوں ، کیسے کہوں
مشکل سے یہ باتیں کہں جاتی ہیں
پھانسیں ہیں کہ قلب میں رہی جاتی ہیں
تفصیل نہ پوچھ ہیں اشارے کافی
یونہی یہ باتیں کہیں جاتی ہیں
البتہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان اورسیز کمیشن کا اجراء کرکے قابل تحسین عملی کام کا آغاز کیا ۔ ہم نے سوچا اس کمیشن کو آزماتے ہیں ۔ ایک چھوٹا سا کیس اوپی سی کی ویب سائیٹ پر درج کر ڈالا ۔ کیس یوفون کے بلندوبالا کھمبے کا تھا جو پاکستان میں ہمارے گھر کے ساتھ بن پوچھے نصب کر دیا گیا۔ اسکی شعائیں صحت کیلئے انتہائی مضر ہوتی ہیں۔ کیس درج کرنے کے چند دن بعد او پی سی کی جانب سے میل ملی کہ آپکا کیس درج ہو چکا ہے اور چئرپرسن جناب افتخار احمد وارثی کی سربرائی میں ایک میٹنگ ڈی سی او رراولپنڈی میں ہو رہی ہے تشریف لے آئیں ۔ خوب مسرت ہوئی کہ کمیشن صرف نام کا نہیں بلکہ کام بھی کر رہا ہے ۔ جواب جلد ملنے سے ثابت ہو رہا تھا کہ صرف کام ہی نہیں کر رہا بلکہ باقاعدگی سے کا م کر رہا ہے ۔ البتہ شاید کام کے وزن کی وجہ سے کمیشن کا عملہ غور نہ کر سکا کہ اس چھوٹے سے کیس کیلئے راولپنڈی میں میٹنگ کیلئے ناروے سے آدمی بلانا مناسب نہں۔ بہرحال کیس اب افتخار واثی کی عدالت میں ہے ۔ دیکھتے ہیں کہ کیا فیصلہ سناتے ہیں اور کیا نتیجہ نکلتا ہے ۔ہمارا دوسرا کیس نادرہ کی جانب سے اجراء کئے ہوئے پی او سی ) پاکستان اوریجن کارڈ ( ہو گا جس سے اورسیز پاکستانیوں کو فون کا سم تک نہیں مل سکتا ۔ اگر یہ مسائل حل ہونا شروع ہوگئے تو بہت بڑی کامیابی ہے جسکا سہرا میاں شہباز شریف کے سر پر ہوگا اور ہم ہی نہی بلکہ سبھی اورسیز پاکستانی اورسیز کمیشن زندہ باد کہیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں